Home سیاست ناصر راجہ آدھے گھنٹے میں بازیاب نہ ہوئے تو حلقے کے الیکشن ملتوی کردیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ناصر راجہ آدھے گھنٹے میں بازیاب نہ ہوئے تو حلقے کے الیکشن ملتوی کردیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Share
Share

اسلام آباد: سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت کے بھائی اور پی پی 11 کے امیدوار ناصر راجہ کی عدم بازیابی کی صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلقے کے انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں راجہ بشارت کے بھائی ناصر راجہ کی بازیابی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ایس ایس پی آپریشنز جج کے روبرو پیش ہوئے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے عدالت کو بتایا کہ ناصر راجہ ہمارے پاس نہیں ہیں، اُن کی بازیابی کیلیے 15 پر کال چلی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد نے پی پی 11 کے امیدوار ناصر راجہ کو آدھے گھنٹے میں بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر مغوی کو پیش نہ کیا گیا تو پی پی 11 کا الیکشن ملتوی کردیں گے۔

اس کے علاوہ عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو بھی آدھے گھنٹے میں اسلام آباد ہائی کورٹ طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ لاپتہ ہونے والے ناصر راجہ پی پی 11 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...