Home Uncategorized بھارتی ٹی وی شو ‘ سی آئی ڈی’ کے اداکار ممبئی میں انتقال کرگئے

بھارتی ٹی وی شو ‘ سی آئی ڈی’ کے اداکار ممبئی میں انتقال کرگئے

Share
Share

ممبئی: طویل عرصے تک چلنے والے بھارتی ٹی وی شو ‘ سی آئی ڈی’ کے اداکار ممبئی میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی ڈی’ میں فریڈرکس کا کردار نبھانے والے اداکار دنیش فدنیس کو دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد مقامی اسپتال میں وینٹیلٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل عرصے سے جاری کرائم شو ”سی آئی ڈی“ میں دنیش کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی اداکار نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ دنیش کی عمر 50 سال سے زائد تھی۔

دنیش نے سی آئی ڈی میں اداکاری کرنے کے علاوہ مقبول سیریز کی کچھ اقساط بھی لکھیں تھیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کی فلموں سرفروش اور سپر 30 میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...