Home Uncategorized اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ سٹار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول دیشا اچاریہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کے پوتے اور اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول شادی کے بندھن میں بندھ گئے، کرن کی شادی ممبئی میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں سمیت شوبز سٹارز نے شرکت کی۔

کرن اور دیشا کی شادی میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان، عامر خان، شتروگھن سنہا، پریم چوپڑا، راج ببر، انوپم کھیر، جیکی شروف سمیت کئی سینئر اداکاروں نے شرکت کر کے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

بوبی دیول نے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ ان کے بیٹے تھے اور اب انہیں ایک بیٹی بھی مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرن دیول نے 2019 میں فلم پل پل دل کے پاس سے اپنے فلمی کا آغاز کیا تھا اس فلم کو ان کے والد سنی دیول نے ڈائریکٹ کیا تھا، اپنی پہلی فلم کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد کرن دیول نے 2021 میں فلم ویلے میں بھی کام کیا۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...