Home Uncategorized اداکار وکی کوشل نے کترینہ کیف کے ساتھ شادی کی وجہ بتادی

اداکار وکی کوشل نے کترینہ کیف کے ساتھ شادی کی وجہ بتادی

Share
Share

ممبئی :بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے انکشاف کیا کہ انہیں کترینہ کیف کی کونسی ادا بھا گئی۔

بھارتی اداکار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

دوران شو انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں کبھی بھی بالی ووڈ دیوا سے ان کے اسٹارڈم اور شہرت کی وجہ سے محبت نہیں ہوئی بلکہ انہیں کترینہ کیف کی اپنے ارد گرد کے لوگوں سے شفقت کی ادا بھا گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے کترینہ کو قریب سے جانا، انہیں ارد گرد کے لوگوں کے ساتھ ملتے ہوئے دیکھا، ان کی پرواہ کرتے ہوئے، ہر ایک سے ہمدردی کرتے ہوئے دیکھا تو احساس ہوا کہ یہ وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ زندگی گزاری جاسکتی ہے۔

انہوں نے دوران انٹرویو یہ انکشاف بھی کیا کہ کترینہ کیف کی جانب سے بھی ابتدائی دنوں میں جب انہیں توجہ ملنا شروع ہوئی تو انہیں بہت ’عجیب‘ محسوس ہوتا تھا‘۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کی اس معروف جوڑی 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...