Home Uncategorized اداکار رندیپ ہودا اور لین لائشرام جیون ساتھی بن گئے

اداکار رندیپ ہودا اور لین لائشرام جیون ساتھی بن گئے

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا اور لین لائشرام رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

دونوں نے سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ 29 نومبر کو شادی کر رہے ہیں، رندیپ اور لین کا کہنا تھا کہ شادی ریاست منی پور کے علاقے امفال جبکہ استقبالہ ممبئی میں ہوگا۔

دونوں نے شادی کے پرمسرت موقع پر منی پور کے روایتی عروسی لباس کا انتخاب کیا، رندیپ ہودا نے اپنی شادی کے دن کے لیے سفید رنگ کا لباس روایتی دھوتی انداز کے ساتھ پسند کیا جبکہ انہوں نے زرد رنگ کی پگڑی بھی باندھی۔

دلہن لین لائشرام نے بھی سفید اور گلابی رنگوں سے مزین منی پور کے روایتی سٹائل کا شادی کا جوڑا زیب تن کیا۔

شادی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں رندیپ ہودا نے منی پور روایات پر شادی سے متعلق کہا تھا کہ دلہن کی روایات کے ساتھ شادی کرنا اسے عزت دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں اپنے پارٹنر کی ثقافت کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں، میں امید کرتا ہوں کہ اس معاملے میں کوئی غلطیاں نہ کروں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...