Home #ٹرینڈ اداکارہ درفشاں نے ساتھی اداکار کیساتھ اپنے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ درفشاں نے ساتھی اداکار کیساتھ اپنے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

Share
Share

کراچی :اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی اداکار بلال عباس کیساتھ اپنے تعلقات کی افواہوں پر پہلی مرتبہ ردعمل دے دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں درفشاں نے بتایا کہ جب وہ کردار ادا کر رہی ہوتی ہیں خاص طور پر رومانوی کردار تو ان کے اور ساتھی اداکار کے درمیان کیمسٹری ہونا بےحد ضروری ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اور بلال عباس کئی سینز کرواتے ہوئے ہنس پڑتے تھے کیونکہ ہم دونوں کو ہنسی بہت جلدی آجاتی ہے اور ہنسی روکنا مشکل ہوجاتا تھا اور ان کے درمیان آف کیمرہ جو کمسٹری یا طنز و مزاح تھا وہی آن کیمرہ بھی دکھائی دیتا تھا جو شائقین کو بھی پسند آیا۔

درفشاں کا کہنا تھا کہ وہ بلال اور اپنے تعلقات کی افواہوں پر خاموش رہ کر ردعمل دیتی ہیں۔جبکہ شادی سے متعلق افواہوں پر ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شادی کرتا ہے تو یہ اس کا نجی معاملہ ہوتا ہے مگر پھر بھی کوئی شادی کب تک اور کیوں خفیہ رکھے گا اگلے ہی دن لوگ تصویر پوسٹ کر دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

ایران کے امریکی فوجی اہداف پر حملوں کے دعوے، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

تہران: ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایرانی...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...