Home highlight کیریئر کے آغاز میں نامناسب پیشکش ہوئی تھی،اداکارہ ژالے سرحدی کاانکشاف

کیریئر کے آغاز میں نامناسب پیشکش ہوئی تھی،اداکارہ ژالے سرحدی کاانکشاف

Share
Share

کراچی :اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں کی گئی پیشکش بہت جارحانہ نہیں تھی، مگر پیشکش ضرور تھی اور یہ بات انہیں ایک ایسے ہدایتکار نے کی تھی جو آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ہدایتکار نے انہیں ایک پروجیکٹ کے لیے یہ کہہ کر مسترد کیا کہ وہ بہت لمبی ہیں، حالانکہ قد کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بعد ازاں اسی ہدایتکار نے انہیں یہ تجویز دی کہ اگر وہ اپنا پسندیدہ کردار حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کچھ سمجھوتہ کرنا ہوگا، جیسا کہ دیگر خواتین کرتی ہیں۔

ژالے نے بتایا کہ اس گفتگو پر انہوں نے سخت ردِ عمل دیا اور واضح کیا کہ وہ صرف اپنی تعلیم کے اخراجات پورے کرنے کے لیے شوبز میں کام کر رہی ہیں اور اگر کسی نے دوبارہ ایسی بات کی تو وہ تھپڑ مار دیں گی۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ عورت کی کمائی میں برکت ہوتی ہے اور انہوں نے اپنی تعلیم اور شادی خود کی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...