Home Uncategorized اداکارہ ہانیہ عامرکی ہم شکل نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

اداکارہ ہانیہ عامرکی ہم شکل نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

Share
Share

لاہور: پاکستان کی نامور خوبرواداکارہ ہانیہ عامرکی ہم شکل سامنے آگئی جس نے آتے ہی سوشل میڈیا پردھوم مچادی ۔

کہا جاتا ہے کہ کرہ ارض پر ایک ہی شکل کے 7 انسان ہوتے ہیں، گو کہ یہ مفروضہ ہی ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت سے انسان ایک دوسرے سے بے حد مماثلت رکھتے ہیں۔

ایسا ہی ایک نام نشاء سلطان کا ہے جو اداکارہ ہانیہ عامر سے بے حد مشابہت رکھتی ہیں، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی نشاء سلطان پاکستان وومن نیٹ بال ٹیم کی کپتان ہیں۔

چہرے کے دلکش خدوخال اور ڈمپل والی مسکراہٹ کی بناء پر نشا سلطان سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ سے اتنی زیادہ مشابہت رکھنے والی نشاء سلطان نے حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے اورصارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہاربھی کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ نشاء سلطان نے نیٹ بال کے سفر کا آغاز صرف پانچ سال قبل کیا تھا، وخواتین کی نیٹ بال ٹیم کی کپتان کی حیثیت سے انہوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...