Home نیوز پاکستان شاہین اور انشا آفریدی کی شادی ،رسم حنا کی تصاویر ،ویڈیوز وائرل

شاہین اور انشا آفریدی کی شادی ،رسم حنا کی تصاویر ،ویڈیوز وائرل

Share
Share

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باوٴلر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی اور فاسٹ باوٴلر شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں ہوئی جبکہ شادی کی تقریب بھی آج کراچی میں ہوگی۔

انشا آفریدی اور شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے۔

مہندی کی یہ تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں شاہین آفریدی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شرکت کی، تقریب میں شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کو ایک ساتھ کھانا کھاتے اور گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

مہندی کی تقریب میں رشتے داروں، قریبی دوستوں اور مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

رسم حنا کی سامنے آنے والی ویڈیوز میں شاہین شاہ آفریدی سفید رنگ کے شلوار قمیض اور ہلکی گلابی ویسٹ کوٹ میں نظر آئے جبکہ شاہد آفریدی نے سیاہ جوڑے کا انتخاب کیا۔

شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی کی بھی چند ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں انہیں رنگ برنگ کے پھولوں سے مزین گہرے سبز رنگ کا شرارہ زیب تن کئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...