Home Uncategorized اداکارہ ہانیہ عامر کی آئندہ ماہ شادی،ویڈیو وائرل ہو گئی

اداکارہ ہانیہ عامر کی آئندہ ماہ شادی،ویڈیو وائرل ہو گئی

Share
Share

معروف میک آرٹسٹ بابر ظہیر نے کہا ہے کہ خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اگلے ماہ شادی کررہی ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر سے بریک اَپ کے بعد ہانیہ عامر کے مداح اداکارہ کی شادی کے منتظر ہیں کہ وہ کب اور کس سے شادی کریں گی۔

اسی دوران سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہانیہ عامر اپنے میک آرٹسٹ بابر ظہیر سے اپنا ہیئر اسٹائل بنوا رہی ہیں۔

ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کہتے ہیں کہ اگلے ماہ ہانیہ عامر کی شادی ہورہی ہے، یہ سُن کر اداکارہ اُلجھن کا شکار ہوجاتی ہیں۔

ہانیہ عامر کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر بابر ظہیر پوچھتے ہیں کہ کیا یہ مضحکہ خیز ہے؟ جس پر ہانیہ کہتی ہیں کہ یہ مضحکہ خیز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان رومانوی تعلقات قائم تھے، بعد میں اس جوڑی کا بریک اَپ ہوگیا تھا جس کے بعد عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...