Home سیاست شیر والوں نے سندھ کے معدنی پہاڑی علاقے کی طرف ہاتھ بڑھایا تو کاٹ دیں گے،بلاول بھٹو

شیر والوں نے سندھ کے معدنی پہاڑی علاقے کی طرف ہاتھ بڑھایا تو کاٹ دیں گے،بلاول بھٹو

Share
Share

چھاچھرو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کٹھ پتلی حکومت بناکر عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں شیر والوں نے سندھ کے معدنی پہاڑی علاقے کارونجھر کی طرف ہاتھ بڑھایا تو کاٹ دیں گے۔

چھاچھرو تھر پارکر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باقی سیاست دان دوسروں کی طرف دیکھ رہے ہیں، واحد لیڈر ہوں جو عوام سے ووٹ مانگ رہا ہے، میرے ساتھ کوئی اور نہیں صرف عوام کھڑے ہیں، مجھے حکومت ملی تو میں غریب عوام کے لیے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، آپ کی آمدنی دوگنی کر کے دکھاؤں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے معاشی فائدے، روزگار کیلئے تھرکول منصوبہ شروع کیا تھا، ایک شخص خود کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے، وہ شخص غلط بیانی کررہا ہے کہ تھرکول کا منصوبہ اس نے دیا، اگر تھرکول کا منصوبہ نواز شریف کا ہوتا تو آج میں نہیں وہ یہاں جلسہ کررہے ہوتے، 8 فروری کے بعد تھرکول منصوبے پر مزیدکام کریں گے، تھرپارکر سے کراچی تک ٹرین چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شیر والے کارونجھر کی طرف دیکھ رہے ہیں، وہ حکومت بناکر آپ کے گرینائٹ کو بیچیں گے، بے نظیر بھٹو آج بھی موجود ہے، انہوں نے کارونجھر کی طرف ہاتھ بڑھایا تو ہم نے ان کے ہاتھ کاٹیں گے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کوشش ہے ان کے لیے کام کروایا جائے اور وہ پاکستان پر مسلط ہوں، ان کی کٹھ پتلی حکومت کراچی میں بیٹھ کر عوام کےحق پر ڈاکا ڈالے، میاں صاحب کے سہولت کار سندھ میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...