Home نیوز پاکستان نجی کالج میں مبینہ زیادتی، طالبہ کی والدہ ظاہر کرنے والی خاتون کا 6 روزہ ریمانڈ منظور

نجی کالج میں مبینہ زیادتی، طالبہ کی والدہ ظاہر کرنے والی خاتون کا 6 روزہ ریمانڈ منظور

Share
Share

لاہور : لاہور کے نجی کالج واقعہ کی غلط خبر سوشل میڈیا پر پھیلانے کے کیس میں سوشل میڈیا پر خود کو طالبہ کی ماں ظاہر کرنے والی خاتون کو 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے ملزمہ کا 6 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

گزشتہ روز ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عمران کشور کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر خود کو طالبہ کی والدہ ظاہر کرنے والی خاتون سارہ خان کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا، جہاں خاتون عبوری ضمانت کے لیے آئی تھی۔

لاہور: نجی کالج واقعہ کی غلط خبر پھیلانے کے کیس میں خود کو طالبہ کی ماں ظاہر کرنیوالی خاتون گرفتار

خاتون کی طرف سے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چلانے اور خود کو طالبہ کی والدہ ظاہر کرنے پر گلبرگ پولیس نے پیکا ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر غیر مصدقہ خبر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں طلبہ نے احتجاج کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

بعد ازاں تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی جس کے مطابق کالج میں لڑکی سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور نہ ہی مبینہ زیادتی کا کوئی عینی شاہد ملا ہے، کمیٹی نے 28 کے قریب طلبہ اور طالبات کے انٹرویو کیے جس میں طلبہ اور طالبات نے بیان میں ادھر ادھر سے سننا بتایا۔

کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ معاملے کو سوشل میڈیا پر پوسٹوں کے ذریعے اچھالا گیا۔

Share
Related Articles

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آپ بیتی لکھ دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی ائی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے...

ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل...

حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-2025 کے لیے بجٹ...

عالمی مارکیٹ میں سونے کےنرخ گرنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی...