Home Uncategorized اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

Share
Share

لاہور: پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی، جس کی نہ صرف انہوں نے تصدیق کی بلکہ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ اداکارہ دیبا بیگم کی صاحبزادی مدیحہ رضوی نے کچھ دیر قبل اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی۔

اس سے قبل اُن کی پہلی شادی حسن نعمان سے ہوئی اور نومبر 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ اداکارہ کے ہاں پہلی شادی کے بعد دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی دوسری شادی میں قریبی رشتے داروں، دوستوں اور عزیزوں کو مدعو کیا اور بتایا جارہا ہے کہ 20 اپریل کو یہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔

شادی کی تقریب میں مدیحہ رضوی کی دونوں بیٹیاں بھی شریک ہوئیں تاہم دلہا کے حوالے سے مزید اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔

مداحوں ، ساتھی اداکاروں نے مدیحہ رضوی کو نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...