Home sticky post 5 اداکارہ مہوش حیات 37 برس کی ہوگئیں

اداکارہ مہوش حیات 37 برس کی ہوگئیں

Share
Share

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں۔
مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، مارول کی ٹی وی سیریز مس مارول میں عائشہ کا کردار ادا کیا، حکومت پاکستان کی جانب سے 2019 میں مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
چھ جنوری 1983ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی اداکارہ مہوش حیات نے ماڈلنگ سے فنی کیریئر کا آغاز کیا، 2010ء میں انہوں نے ڈرامہ سیریل ماں جلی کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ٹی وی اداکارہ رخسار حیات کے گھر پیدا ہونے والی مہوش حیات نے نہ صرف ڈرامہ بلکہ فلموں میں بھی خوب نام کمایا، اس کے علاوہ وہ گلوکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...