Home sticky post 5 اداکارہ نادیہ خان نے شادی شدہ افراد کوخاص مشورہ

اداکارہ نادیہ خان نے شادی شدہ افراد کوخاص مشورہ

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے شادی شدہ افراد کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔
نادیہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے مہنگائی کے دور میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔
اْنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خوشی کا تعلق پیسوں سے نہیں بلکہ انسان کی حکمت، نظریے اور ذہنی کیفیت پر منحصر ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں ہی اچھا وقت گزار کر خوشی مل جاتی ہے لیکن کچھ لوگ چھٹیاں منانے بیرون ملک کہیں خوبصورت مقام پر بھی چلے جائیں تو وہاں جا کر بھی آپس میں لڑ رہے ہوتے ہیں۔
اْنہوں نے کہا کہ ایسے میں ایک عورت کا سمجھدار ہونا بھی بہت ضروری ہے، عورت گھر میں سمجھداری سے گھر کے سکون کا خیال رکھے گی اور اپنے بچوں کو یہ سکھائے گی کہ خوشی، صحت اور فیملی کی زندگی میں کتنی اہمیت ہے تو گھر کا ماحول پْرسکون رہے گا۔
نادیہ خان نے کہا کہ اگر مالی حالات کی بات کریں تو جتنی مہنگائی ہے تو کسی ایک انسان کی کمائی آج کل گھر کو چلانا بہت مشکل کام ہے اس لیے مردوں کو اپنی فیملی بڑھانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی کمائی میں اضافہ کرنے کا سوچنا چاہیے۔
اْنہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ہم سب مانتے ہیں کہ جو بچہ دنیا میں آتا ہے وہ اپنا نصیب لے کر آتا ہے لیکن پھر انسان کو یہ بھی تو سوچنا چاہیے کہ دنیا میں اتنے بچے بھوک و افلاس میں زندگی گزارنے پر مجبور کیوں ہیں؟
اداکارہ نے کہا کہ اس لیے بچے پیدا کرنے سے پہلے کچھ پیسے جمع کرنے چاہئیں اور اپنی کمائی میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ جب اولاد گھر میں آئے تو اس کی تمام ضرورتیں پوری ہو سکیں۔

Share
Related Articles

عوام کی خدمت ہماری سیاست کا مقصد ہے، امیدوں پر پورا اتریں گے: آصفہ بھٹو زرداری

نگر میں جلسہ عام سے خطاب، نوجوانوں کے روشن مستقبل کا عزم...

پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مخلصانہ کردار ادا کر رہا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: علاقائی امن، دہشت گردی اور سفارتی سرگرمیوں پر اہم بریفنگ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...