Home sticky post 5 ناروے کا 24 ملین ڈالرز” انروا“ کو بطور امداد دینے کااعلان

ناروے کا 24 ملین ڈالرز” انروا“ کو بطور امداد دینے کااعلان

Share
Share

اوسلو: ناروے نے اعلان کیا ہے کہ وہ 24 ملین ڈالرز اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین (انروا) کو بطور امداد دے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ناروے کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انروا پر لگنے والی اسرائیلی پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں۔
ناروے کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کھنڈر بن چکا ہے، اس وقت انروا (UNRWA) کو زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔
ناروے کی وزیرِ خارجہ ایسپن بارتھ نے کہا ہے کہ ان حالات میں اسرائیلی قانون ساز اداروں کی جانب سے پابندی لگنا عجیب ہے۔
ناروے کی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ ادارہ انروا 70 سال سے غذائی امداد فراہم کر رہا ہے۔
ادھراسرائیل کی جانب سے انروا پر لگائی گئی پابندی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کی پابندی سے پہلے انروا کے 13000 کارکن امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...