Home sticky post 5 اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر کو تشدد کیس میں معاف کردیا

اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر کو تشدد کیس میں معاف کردیا

Share
Share

لاہور:اسٹیج اداکارہ نرگس اور انسپکٹر ماجد بشیر کے جھگڑے کا ڈراپ سین ہوگیا جب کہ اداکارہ نے اپنے شوہر کو تشدد کیس میں معاف کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ماجد بشیر نے گزشتہ سال نومبر میں اپنی بیوی نرگس کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، تشدد کرنے کا مقدمہ اداکارہ نرگس نے تھانہ ڈیفنس سی میں درج کروایا تھا، انسپکٹر ماجدبشیر تشدد کیس میں ابھی تک ضمانت پر تھے۔
پیش رفت کے حوالے سے اداکارہ نرگس کا کہنا تھا کہ خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر انسپکٹر ماجد بشیر کو معافی دی، میرے بچے اور خاندان والے ناراض لیکن بڑوں کے کہنے پرخاوند کو معاف کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت میں بھی صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے، باقی زندگی اپنے بیٹے اور بیٹی کیلئے جینا چاہتی ہوں۔
کیس کے تفتیشی ذرائع نے کہا کہ نرگس کی طرف سے بیان جمع کروانے کے بعد پولیس مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ بنائے گی جس کے بعد درج مقدمہ خارج ہو جائے گا۔

Share
Related Articles

عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی،بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی...

کرم کیلئے امدادی اشیاء لے جانا والا 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ

پشاور: کرم کیلئے امدادی اشیاء لے جانا والا 20 گاڑیوں پر مشتمل...

معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں،وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان پروگرام سے...