لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کے مسحور کن رقص نے دھوم مچا دی،سوشل میڈیا پر خوب چرچے ،رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
اپنی لازوال اداکاری اور خوبصورت آواز سے مداحوں کے دلوں میں راج کرنے والی نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنک ایپ انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوبصورت انداز میں گانے پر جھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ سبز رنگ کی فراک زیب تن کیے بالوں میں بل ڈالے ہندوستانی موسیقار، گلوکار جگجیت سنگھ کے گانے ان سے نظریں کیا ملی پر منفرد انداز میں جھومتے ٹہلتے رقص کرنے میں مصروف ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے اشعار کا استعمال بھی کیا جو کچھ اس طرح تھا۔
ہم لبوں سے کہہ نہ پائے ان سے حال دِل کبھی
اور وہ سمجھے نہیں یہ خاموشی کیا چیز ہے
ویڈیو کے سامنے آتے ہی اداکارہ حرا مانی، سونیا حسین، صبور علی سمیت کئی پرستاروں کی جانب سے نازش جہانگیر کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر پاکستان کے ڈرامے کہیں دیپ جلے ، جن زادہ سمیت بے شمار ڈراموں میں اپنی لازوال اور بے مثال اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں راج کرتی ہیں۔