Home تازہ ترین اداکارہ نیلم منیر نے بی جے پی کا مکروہ چہرہ بےنقاب کر دیا

اداکارہ نیلم منیر نے بی جے پی کا مکروہ چہرہ بےنقاب کر دیا

Share
Share

کراچی:پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مکروہ چہرہ بےنقاب کر دیا۔
شوبز انڈسٹری کو متعدد سپر ہٹ ڈرامے دینے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی یکساں شہرت حاصل ہے۔
نیلم منیر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور پاکستان کی تاریخی جیت پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے کے سبب بھارت کو تباہ کر رہی ہے، بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف الزامات لگاتی رہتی ہے تاکہ اپنے عام شہریوں کی توجہ مسائل سے اور اپنے نازی ایجنڈے سے ہٹا سکے۔
نیلم منیر نے اپنے اکاؤنٹ کی دوسری اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’الحمداللّٰہ، یومِ تشکر پورے پاکستان میں منایا جا رہا ہے ، معرکہ حق ایک تاریخی فتح ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کو ہماری فوج کے نوجوانوں پر فخر ہے اور خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے، بنیان مرصوص طویل مدت تک یاد رکھا جائے گا، مجھے پاک آرمی اور آرمی چیف سید عاصم منیر پر بہت فخر ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...