Home Uncategorized اداکارہ نیلم منیر کا اپنی آخرت سے متعلق خوبصورت خواہش کااظہار

اداکارہ نیلم منیر کا اپنی آخرت سے متعلق خوبصورت خواہش کااظہار

Share
Share

کراچی :شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے مقصد اور خواب سے پردہ اْٹھا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے مداحوں کے سوالات کا جوابات دینے کا سیشن رکھا، جس میں اِن سے ایک صارف نے سوال کیا کہ آپکی زندگی کا وہ ایک مقصد کیا ہے جسے ابھی حاصل کرنا باقی ہے؟۔
جس پر نیلم نے ایک لفظ میں صارف کا جواب ”آخرت“!۔

اسی طرح ایک صارف نے سوال پوچھا کہ آپ کا خواب کیا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ”میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں ہے بلکہ آخرت کی تیاری کرنا ہے۔

فکر آخرت سے متعلق نیلم منیر نے لکھا کہ ”موت بے شک بر حق ہے، میرا خواب ہے کہ میرا جنازہ بہت اچھا ہو، اللہ کے حکم سے مجھے جنت میں اعلیٰ مقام ملے، اللہ تعالیٰ مجھے بخش دیں، مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے ہدایت دیں اور ان لوگوں میں شامل کرلیں جو اللہ کو بہت پسند ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...