Home Uncategorized اداکارہ نوشین شاہ کا سور کا گوشت کھانے کا انکشاف

اداکارہ نوشین شاہ کا سور کا گوشت کھانے کا انکشاف

Share
Share

پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے لندن میں خنزیر کا گوشت کھانے کا انکشاف کیا ہے۔

نوشین شاہ نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ’چِکّڑ‘ کی پروموشن کے لیے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے حرام کھانا کھانے کے حوالے سے حیران کُن انکشاف کیا۔

دورانِ انٹرویو نوشین شاہ نے لندن کے دورے کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن کے ایک ہوٹل میں قیام کیا تھا جہاں صبح کے ناشتے کے لیے بوفے میں مختلف پکوان تھے،۔

اسی دوران میں نے ہاٹ ڈاگ یا ساسیج سمجھ کر ایک چیز کھالی تھی جس کا ذائقہ بہت خراب اور عجیب سا تھا جوکہ مجھے بالکل پسند نہیں آیا تھا”۔

نوشین شاہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “میں نے ہوٹل کے عملے سے پوچھا تو مجھے پتہ چلا کہ وہ چکن نہیں بلکہ خنزیر کا گوشت تھا”۔

اداکارہ نے کہا کہ “مجھے جیسے ہی پتہ چلا تو میں میزائل کی طرح واش روم کی طرف بھاگی اور وہاں جاکر قے کے ذریعے وہ حرام گوشت منہ سے باہر نکالا”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “میں نے غلطی سے کھایا تھا، اس غلطی کے بعد سے اب جب بھی کہیں جاتی ہوں تو پہلے کھانے کی تصدیق کرتی ہوں کہ حرام ہے یا حلال”۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...