Home کھیل پاکستانی بولرز کی پیس گرنے پرمچل اسٹارک بھی حیران

پاکستانی بولرز کی پیس گرنے پرمچل اسٹارک بھی حیران

Share
Share

میلبرن: آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی پاکستانی تیز گیندبازوں کے پیس گرنے پر حیرانگی کا اظہار کردیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کہا کہ پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولرز کا پیس کم ہوگیا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز کے پیس کم ہونے پر حیران تھا کیونکہ زیادہ تر کھلاڑی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرواتے ہیں۔ مچل اسٹارک نے کہا کہ میلبرن میں پاکستانی پیسرز کو زیادہ سائیڈ ویز موومنٹ کیلئے رفتار پڑھانا پڑے گی۔

گزشتہ روز سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی فاسٹ بولرز کے پیس کم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں سب پاکستانی فاسٹ بولرز کی کارکردگی کیلیے پْر جوش ہوتے تھے،اس بار ایسی کوئی بات نظر نہیں آرہی،میں میڈیم پیسرز، سلو میڈیم پیسرز اور آل راؤنڈرز دیکھ رہا ہوں، کوئی حقیقی فاسٹ بولر ہی نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیمز میں شائقین پاکستانی فاسٹ بولرز کو 150کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کرتے دیکھنے کیلیے آتے تھے،اس بار مجھے تو ایسا کچھ دکھائی نہیں دیا۔

ان کاکہناتھاکہ میری تشویش کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی برق رفتار بولرز موجود نہیں، بعض انجرڈ ہیں مگر ماضی میں کبھی ایسی صورتحال ہوتی تو متبادل بولرز کی بھی کمی نہیں ہوتی تھی ، بدقسمتی سے اب حالات مختلف ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...