Home نیوز پاکستان کراچی میں پی پی امیدوار گدھا گاڑی پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچ گئے

کراچی میں پی پی امیدوار گدھا گاڑی پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچ گئے

Share
Share

کراچی: لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری گدھا گاڑی پر کاغذات جمع کرانے پہنچ گئے۔

جاوید ناگوری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 106 سے کاغذات جمع کرائیں گے۔

الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مشکل مرحلہ مکمل ہوگیا۔ قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے امیدواروں نے آج بھی کاغذات جمع کرائے۔

اتوار کی چھٹی کے باوجود ملک بھر میں تمام ریٹرننگ، اسسٹنٹ افسران اور عملہ آر او آفس میں حاضر رہے۔ اس موقع پر ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...