Home sticky post 4 اداکارہ ریشم نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ کو ایک منفرد دعا قراردیدیا

اداکارہ ریشم نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ کو ایک منفرد دعا قراردیدیا

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ ریشم نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ ایک منفرد دعا کو قرار دیا ہے جو انہوں نے اللّٰہ کے گھر مانگی تھی۔

چند دن قبل ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ ریشم نے اس حوالے سے گفتگو کی، جس کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور صارفین اس پر اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔
ریشم نے بتایا کہ وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ چھوڑ کر عمرے کی ادائیگی کے لیے گئیں تھیں۔ ان سے کہا گیا کہ مسجد الحرام کے مینار دیکھ کر جو دعا مانگیں گی وہ قبول ہو گی۔
اس موقع پر ریشم نے دعا کی کہ ’یا اللّٰہ، عزت دینا تو کبھی تکبر نہ دینا اور میرا ہاتھ ہمیشہ دینے والا رکھنا، لینے والا نہ بنانا۔‘
اداکارہ کے مطابق ان کی یہ دعا اس طرح قبول ہوئی کہ آج تک انہیں مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی۔ وہ کہتی ہیں کہ اس میں اللّٰہ کی کیا حکمت ہے، یہ وہ نہیں جانتیں۔
ساتھ ہی اداکارہ نے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی ہیں اور اللّٰہ سے دعا کی ہے کہ ان کی شادی کروا دے۔ ریشم نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصے کے لیے کام چھوڑ دیا تھا، مگر بعد میں دوبارہ کام شروع کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ ریشم سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور آئے دن ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں جس میں وہ خود اپنے ہاتھوں سے لنگر کا کھانا بناتی ہیں تاکہ غریبوں میں تقسیم کیا جاسکے۔

Share
Related Articles

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...

بانی سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری ، ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہے کہ بانی پی...

بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کریں گے، بیرسٹر سیف

پشاور:زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر...

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پوزیشن میں بہتری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ اور ٹی 20رینکنگ جاری کردی۔...