Home Uncategorized اداکارہ سعدیہ امام کا جنات سے باتیں کرنے کا دعویٰ

اداکارہ سعدیہ امام کا جنات سے باتیں کرنے کا دعویٰ

Share
Share

لاہور: اداکارہ سعدیہ امام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جنات سے نہیں ڈرتیں بلکہ ان سے باتیں تک کرتی ہیں اور کبھی کبھار انہیں اپنے ساتھ ٹی وی دیکھنے کا مشورہ تک دیتی ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں دیگر مہمانوں سمیت انہوں نے بھی جنات سے متعلق اپنے تجربات بیان کئے۔

سعدیہ امام نے کہا کہ جنات حقیقت ہیں، ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا یہ باتیں ہمیں ہمارے بزرگ تک بتاتے تھے۔

انہوں نے ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ جب دبئی میں شوٹنگ کیلئے گئیں تو جنات نے صبح سویرے ان پر حملہ کر دیا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ سو رہی تھیں کہ اچانک کسی نے ان کی ٹانگیں پکڑ لیں، جس پر انہوں نے قرآنی آیات پڑھ کر پھونکا، جس کے بعد کمرے کی تمام لائٹیں ہلنے لگیں اور کمرے کا شیشہ تک ٹوٹ گیا اور انہوں نے ان کی ٹانگیں چھوڑ دیں۔

سعدیہ امام کے مطابق عین اسی وقت انہیں ان کے مرشد کا فون آیا جنہوں نے ان سے خیریت دریافت کی اور مرشد کے فون آنے پر وہ حیران رہ گئیں کہ انہیں کیسے پتا چلا کہ ان کے ساتھ ایسا ہوا ہے؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بچپن سے ہی بہادر تھیں، انہیں والدین نے کبھی جنات سے ڈرنا سکھایا ہی نہیں بلکہ وہ انہیں تلقین کیا کرتے تھے کہ ان کا خیال رکھا کریں۔

اداکارہ کے مطابق وہ اپنے گھر میں جنات سے باتیں کرتی ہیں، جب وہ کمرے میں بیٹھی ہوتی ہیں اور انہیں کچن سے آوازیں آتی ہیں تو وہ انہیں زور سے کہتی ہیں کہ کچن استعمال کرنے پر پابندی نہیں ہے لیکن اسے گندا نہیں کرنا اور صفائی کا خیال رکھنا ہے۔

سعدیہ امام نے دعویٰ کیا کہ بعض اوقات جب وہ ٹی وی دیکھ رہی ہوں تو وہاں کوئی نہ کوئی آ جاتا ہے، جس پر وہ انہیں ساتھ بیٹھ کر ٹی وی سیریل دیکھنے کی دعوت دیتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جنات سے بات کرنے پر بعض لوگ انہیں پاگل بھی قرار دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...