Home Uncategorized اداکارہ صنم جنگ کا شادی کے بعد اپنی زندگی میں رونما ہونے والی اہم تبدیلی کا انکشاف

اداکارہ صنم جنگ کا شادی کے بعد اپنی زندگی میں رونما ہونے والی اہم تبدیلی کا انکشاف

Share
Share

لاہور:میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے شادی کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں اہم انکشاف کر دیا۔

انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی سے جڑے کئی ایک سوالات کے دلچسپ انداز میں جوابات دئیے، ان سے دوران شو میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شادی کے بعد آپ کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟

جس پر انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں شادی کے بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی، مجھے ایسا محسوس بھی نہیں ہوتا کہ میری شادی ہو گئی ہے کیونکہ میں شادی کے بعد بھی اپنے والدین کے گھر پر ہی رہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہاں ایک چیز جس کا مجھے شادی کے بعد احساس ہوا کہ اس بندھن میں بندھنے سے پہلے تو یوں لگتا تھا کہ میرے گھر پر سب کام جادوئی طریقے سے ہوجاتے ہیں، کچھ بھی خود نہیں کرنا پڑتا تھا لیکن اب اگر گھر کا اے سی بھی خراب ہو جائے تو اسے ٹھیک کروانے کے لیے خود کال کرکے کسی کو بلانا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کافی خوش قسمت رہی ہوں کہ مجھے شادی کے بعد بھی اپنے والدین کے ساتھ رہنے کا موقع ملا اور ابھی تک کسی بڑی تبدیلی سے نہیں گزری۔

خیال رہے کہ اداکارہ صنم جنگ نے سید عبدالقسام جعفری نامی لڑکے سے 2016ء میں شادی کی تھی، اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام الایا جعفری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...