Home Uncategorized اداکارہ شازل شوکت کا لائیو شو کے دوران اظہارِ محبت، شادی کا اعلان

اداکارہ شازل شوکت کا لائیو شو کے دوران اظہارِ محبت، شادی کا اعلان

Share
Share

کراچی :پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ شازل شوکت نے لائیو شو کے دوران اظہارِ محبت کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میری زندگی میں ایک خاص شخص موجود ہے، جس سے بے پناہ محبت کرتی ہوں۔

میزبان کے اصرار پر اداکارہ نے بتایا کہ اس شخص کو ’بے بی‘ کہہ کر مخاطب کرتی ہوں اور دورانِ شو انہوں نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے ’بے بی آئی لو یو‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

لائیو شو کے دوران شازل شوکت کا یہ بے باک انداز دیکھ کر میزبان نے کہا کہ جس طرح آپ نے لائیو شو میں اظہارِ محبت کیا ہے لگتا ہے چند مہینوں میں شہنائیاں بجنے والی ہیں، جس پر اداکارہ خاموش رہیں اور انہوں نے اثبات میں اپنا سر ہلا کر ہامی بھری۔

شازل شوکت نے اس موقع پر اس خاص شخص کی خوبیاں بھی بیان کیں اور بتایا کہ وہ ہر چھوٹے بڑے شخص کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتا ہے، مجھے اس کی یہی ادا بے حد متاثر کرتی ہے، اس کی جانب متوجہ کرتی ہے کہ وہ ناصرف اپنے اردگرد بلکہ میرے اردگرد موجود تمام افراد کی عزت کرتا ہے اور سب کے ساتھ پیار و محبت سے پیش آتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...