Home سیاست وزیراعظم کی دکی میں کان کنوں پر حملے کی مذمت، رپورٹ طلب کر لی

وزیراعظم کی دکی میں کان کنوں پر حملے کی مذمت، رپورٹ طلب کر لی

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے میں کان کنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بے گناہ مزدوروں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ملک دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔

شہباز شریف نے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا، جاں بحق کان کنوں کے بلندیء درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعے میں ملوث شرپسند عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے، حملہ ا?وروں نے دستی بم اور راکٹ برسائے، کوئلے کی کان میں استعمال ہونے والی مشینری کو بھی جلا ڈالا۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...