Home تازہ ترین اے ڈی بی نے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اے ڈی بی نے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

Share
Share

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم بجلی کی تقسیم کے نظام میں جدت کیلئے استعمال ہوگی، تقسیم کار کمپنیوں کی پائیدار بجلی فراہم کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تعاون فراہم کیا جائے گا، لیسکو، میپکو اور سیپکو اپنے ریجنز میں پائیدار توانائی کیلئے موثر کردار ادا کریں گی۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت 3 لاکھ سے زائد ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر لگائیں گے، ڈیٹا منیجمنٹ اور کمیونیکیشن سسٹمز کی تنصیب بھی منصوبے کا حصہ ہے، منصوبے کے تحت ساڑھے 15 ہزار سے زائد آن لائن ٹرانسفارمرز پر مانیٹرنگ سسٹمز لگیں گے، سسٹم لاہور، ملتان اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیز میں نصب کئے جائیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیپکو کے 4 گرڈ سٹیشنز کا وولٹیج 66 کے وی سے 132 کے وی کیا جائے گا، ترسیلی نظام میں نقصانات کم اور بجلی کی طلب پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
لیسکو میں کم از کم 25 گرڈ سٹیشن تعمیر اور جدید بنائے جائیں گے، ان گرڈ سٹیشنز میں اہم اور جدید آلات بھی فراہم کئے جائیں گے، زیادہ نقصانات والے 11 کے وی فیڈر کو جدید کیبلز سے تبدیل کیا جائے گا، اس کے علاوہ نقصانات والے فیڈر لائن کی ترتیب بھی بہتر کی جائے گی، اقدامات بجلی کے شعبے کے مالی نقصانات کم کرنے میں بھی معاون ہوں گے۔
ترسیلی نظام مضبوط بنانے کا مقصد بجلی کی بڑھتی طلب پوری کرنا ہے، ترسیلی نظام کو اپ گریڈ اور جدید بنانا بھی منصوبے کا اہم مقصد ہے،
یادرہے کہ چند روز قبل اے ڈی بی نے پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ترقیاتی قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Share
Related Articles

بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد:بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں،...

پاک بحریہ کی نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیاری مکمل

اسلام آباد:پاک بحریہ نے نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی...

بہاولپور کے شیر باغ میں بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا

بہاولپور: بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی ٹائیگر ہلاک...