Home سیاست جسٹس اطہر من اللہ کی طرف سے فیصلہ لکھنے میں تاخیر پر چیف جسٹس کا اضافی نوٹ جاری

جسٹس اطہر من اللہ کی طرف سے فیصلہ لکھنے میں تاخیر پر چیف جسٹس کا اضافی نوٹ جاری

Share
Share

اسلام آباد: فیڈرل ایکسائیز ایکٹ 2005 سے متعلق تنازع کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اضافی نوٹ جاری کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نوٹ میں لکھا کہ اچھی پریکٹس اور قانون کا تقاضا ہے سماعت مکمل کرکے فوری فیصلہ جاری کیا جائے، 6دسمبر 2023 کو سماعت مکمل کرکے فیصلہ لکھنے کیلئے جسٹس اطہر من اللہ کو معاملہ بھیجا گیا، لیکن فیصلہ لکھنے میں چھ ماہ یعنی 223قیمتی دن لگ گئے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے 18 جولائی کو معاملہ میری طرف بھیجا اور میں نے 19 جولائی کو ہی نوٹ لکھ دیا، بطور چیف جسٹس پاکستان میرا اپنے ساتھی ججز کو کیسز کے جلد فیصلے کرنے کی یادہانی نہ کرانا اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت کے مترادف ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز نے مزید کہا کہ ملک کے دیگر اداروں کی طرح ججز بھی قابل احتساب ہیں، معقول وقت کے اندر فیصلے جاری کرنا انصاف کی فراہمی ہے، انصاف میں بہت زیادہ تاخیر انصاف کے حصول سے انکار ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...