Home نیوز پاکستان ریڈ زون میں فائرنگ پر برطرف ایڈیشنل سیشن جج دوبارہ بحال

ریڈ زون میں فائرنگ پر برطرف ایڈیشنل سیشن جج دوبارہ بحال

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد کے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے پر عہدے سے برطرف ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو ہائیکورٹ کے جوڈیشل ٹربیونل نے بحال کیا، جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بحالی کا فیصلہ سنایا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی بینچ کا حصہ تھے۔

خیال رہے ایڈیشنل سیشن جج نے ریڈ زون میں سابق ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر پر فائرنگ کی تھی۔

ریڈ زون میں فائرنگ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...