Home نیوز پاکستان ضلع خیبر کی مسجد میں دھماکے سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

ضلع خیبر کی مسجد میں دھماکے سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

Share
Share

خیبر: ضلع خیبر کے علاقہ جمرود میں دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہو گیا۔

فوٹو:فائل
ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی علی مسجد میں دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت موقع پر موجود ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شدید زخمی ہو گئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس نے بھی ایڈیشنل ایس ایچ او کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ مشکوک شخص نے خالی مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، ایڈیشنل ایس ایچ او کے روکنے پر اس نے اپنے آپ کو اڑایا۔

ڈی پی او خیبر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں، جائے وقوعہ دور ہے اس لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ 20 جولائی کو بم دھماکا ہوا تھا جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...