Home سیاست توہین کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی لیکشن کمیشن میں پیش، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی

توہین کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی لیکشن کمیشن میں پیش، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی توہین کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے ان پر 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی۔ممبر نثار درانی نے کہا کہ 2 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی ہر فرد جرم عائد کریں گے، آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں جبکہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس میں ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔سماعت کے دوران فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔ ممبر نثار درانی نے کہا کہ آپ تحریری معافی جمع کرائیں،تحریری معافی نامہ جمع کرائیں پھر دیکھیں گے،۔

سماعت کے دوران اسد عمر نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی۔دوران سماعت رکن الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری وکیل کو کیوں دئیے؟ کیا آپ کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا طریقہ معلوم نہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ کسی اور کو وارنٹ کیوں دئیے؟۔سما

عت کے دوران فواد چوہدری ور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہو گئے۔فوادچوہدری نے موقف اختیار کیا کہ ان کا وہی موقف ہے جو دوسرے کیس میں تھا، رکن الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری سے کہا کہ آپ اپنا جواب جمع کرا دیں، کیس کی سماعت 2 اگست کو رکھتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں گزشتہ آرڈر ابھی تک نہیں ملا، الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ہمیں کاپی دیں گے، آپ نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، جیسے ہی ہائی کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی فارغ ہوتے ہیں پیش ہو جائیں گے، آپ کیس کی سماعت ملتوی کر دیں۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم سماعت میں وقفہ کر لیتے ہیں، ملاقات بھی ہو جائے گی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت وقفے کے بعد شروع ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہو گئے۔اس موقع پر غیر متعلقہ افراد کو داخل ہونے سے روک دیا گیا وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ چیئر مین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پیش ہوگئے ہیں،ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،میڈیا کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا پتہ چلا،ممبر نثار درانی نے کہاآج چیئر مین پی ٹی آئی پر چارج فریم ہونا تھا۔

وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ الیکشن کمیشن پہلے ہمارے اعتراضات پر فیصلہ کرے، میں گزشتہ سماعت سے چیئرمین پی ٹی آئی کا وکیل مقرر ہوا ہوں مجھے کیس کی فائلیں پڑھنے کا موقع دیا جائے۔ممبر نثار درانی نے کہا کہ 2 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کریں گے، آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ۔وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...