Home نیوز پاکستان احتساب عدالت کے جج کے اسکواڈ کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

احتساب عدالت کے جج کے اسکواڈ کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

Share
Share

راولپنڈی: تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں احتساب عدالت کے جج کے اسکواڈ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جج اور اسکواڈ محفوظ رہا، فائرنگ کرنےو الے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں ایئرپورٹ روڈ سے گزرتے ہوئے احتساب عدالت کے جج کے اسکواڈ کے قریب ایک شخص نے فائرنگ کردی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ فیملی سے ناراضگی پر ہوائی فائرنگ کا ہے کسی اہم شخصیت پرفائرنگ کا نہیں۔

ملزم شایان ذوالفقار گاڑی میں فیملی کے ساتھ جارہا تھا کہ فیملی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے گاڑی سے اتر کر ہوائی فائرنگ کی جبکہ وہ نشے میں بھی تھا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ایئرپورٹ پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جج اور اور پولیس اسکواڈ محفوظ رہا جبکہ ملزم شایان ذوالفقار کو حراست میں لے کر تھانہ ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...