Home سیاست گورنر خیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

گورنر خیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

Share
Share

پشاور: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی، افغان طلبہ کو ویزوں کے حصول میں حائل رکاوٹیں دور کرنے، تجارتی آمدورفت کو سہل بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صوبہ کی یونیورسٹیوں میں افغان طلبہ کیلئے سیٹیں مختص کرنے، افغان مہاجرین کارڈز میں توسیع کے معاملات بھی زیربحث رہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان برادر ہمسایہ اسلامی ملک ہے جس کی بہتری و ترقی کے خواہاں ہیں، افغانستان و پاکستان کے عوام کی تہذیب، ثقافت، روایات مشترکہ ہیں، افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، خلوص دل سے مہمان نوازی کی ہے۔

افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے گورنر کو آئینی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...