Home sticky post افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،محسن نقوی

افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،محسن نقوی

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی پر زور مذمت کی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر فورسز نے فوری موثر جواب دے کر ثابت کیا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کو قعطاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کی فورسز چوکس ہیں اور افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان آگ و خون کا جو کھیل کھیل رہا ہے اس کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن سے ملتے ہیں۔ پاکستان کے عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ افغانستان کو بھی ہندوستان کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...