Home sticky post 2 پاکستان کا بھارت۔افغانستان مشترکہ بیان پر شدید تحفظات کا اظہار

پاکستان کا بھارت۔افغانستان مشترکہ بیان پر شدید تحفظات کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت۔افغانستان مشترکہ بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور کشمیری عوام کی قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے منافی ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ نے افغان وزیرِ خارجہ کا دہشت گردی سے متعلق بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ “فتنۂ خوارج” اور “فتنۂ ہندوستان” افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے چار دہائیوں سے تقریباً چالیس لاکھ افغان شہریوں کی میزبانی کی۔افغانستان میں امن کی بحالی کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا وقت آ گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گرد عناصر کے استعمال سے روکے ۔پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے اورپاکستان انسانی بنیادوں پر افغان عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...