Home Uncategorized افغان وزیرخارجہ امیر متقی ڈپٹی وزیراعظم بن گئے

افغان وزیرخارجہ امیر متقی ڈپٹی وزیراعظم بن گئے

Share
Share

کابل : افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی نے ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امیر متقی عارضی طور پر ڈپٹی وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، وہ داخلی وخارجی امور پر وزیراعظم کے مشیرہوں گے۔

امیر متقی کی تعیناتی کا فیصلہ ڈپٹی وزیراعظم مولوی عبد الکبیر کی بیماری کے باعث کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2021 میں طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد سے امیر متقی افغانستان کے عبوری حکومت میں بطور وزیرخارجہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، وہ طالبان تحریک کے سرکردہ رہنماؤں میں بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...