Home Uncategorized ژوب دہشتگردی میں ملوث افغان دہشتگردوں کی تصدیق ہو گئی،پاکستان کا شدید رد عمل

ژوب دہشتگردی میں ملوث افغان دہشتگردوں کی تصدیق ہو گئی،پاکستان کا شدید رد عمل

Share
Share

اسلام آباد: ژوب کینٹ میں دہشتگردی میں ملوث افغان دہشتگردوں کی تصدیق ہو گئی ہے. پاکستانی دفترِ خارجہ کا شدید رد عمل اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 12 جولائی کو ژوب کینٹ پر حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہو گئی. دہشتگردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے افغان سفارت خانے کو افغانی دہشتگردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات دے دیں۔

افغان دہشتگردوں کی پاکستان میں دہشتگرد کاروائیوں میں مسلسل شمولیت اور پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستانی دفترِ خارجہ نے شدید اظہارِتشویش اور مذمت کی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...