Home سیاست انٹرا پارٹی انتخابات ،الیکشن کمیشن نےچیئرمین پی ٹی آئی کو4 اگست کو طلب کرلیا

انٹرا پارٹی انتخابات ،الیکشن کمیشن نےچیئرمین پی ٹی آئی کو4 اگست کو طلب کرلیا

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو چار اگست کو طلب کرلیاہے ۔
۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو جاری نوٹس میں کہاگیاہے کہ تحریک انصاف مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام رہی انٹراپارٹی الیکشن الیکشن ایکٹ کے تحت لازم ہیں،نوٹس میں کہاگیاہے کہ انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر پارٹی نشان کیوں نے واپس لیا جائے۔تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن 13 جون 2021 کے بعد سے نہیں ہوئے۔تحریک انصاف نے جو انٹراپارٹی انتخابات کرائے تھے وہ آئین کے مطابق نہیں تھے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو نوٹس ان کے زمان پارک لاہوراوربنی گالہ اسلام آباد کے پتے پرارسال کرتے ہوئے کہاہے کہ بطور پارٹی سربراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...