Home کھیل افغانستان کا دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 301 رنز کا ہدف

افغانستان کا دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 301 رنز کا ہدف

Share
Share

ہمبنٹوٹا: افغانستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 301 رنز کا ہدف دے دیا۔جبکہ ہدف کے تعاقب میں شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے ۔

ہمبنٹوٹا میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان نے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔

افغان اوپنرز شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ افغانستان کی پہلی وکٹ چالیسویں اوور میں 227 رنز پر گری جب ابراہیم زادران 80 رنز بناکر اسامہ میر کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

رحمان اللہ گرباز نے 151 گیندوں پر 14 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہیں شاہین آفریدی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی مدد سے پویلین روانہ کیا۔

محمد نبی 29، راشد خان 2 اور شاہد اللہ صرف رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 2، اسامہ میر اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 5 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں قومی ٹیم کامیاب رہی۔

دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

افغانستان کی ٹیم میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، ریاض حسن، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، شاہد کمال، عبدالرحمان اور اکرام علی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...