Home Uncategorized افغانستان کی فضائی حدود اب بھی امریکا کے قبضے میں ہے،افغان نائب وزیردفاع

افغانستان کی فضائی حدود اب بھی امریکا کے قبضے میں ہے،افغان نائب وزیردفاع

Share
Share

کابل: افغانستان کے نائب وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان فضائی حدود میں امریکی طیاروں کی پروازیں دوحا معاہدے کی خلاف ورزی ہے افغانستان کی فضائی حدود اب بھی امریکا کے قبضے میں ہے۔

افغان چینل کو انٹرویو میں طالبان حکومت کے نائب وزیر دفاع اور طالبان تحریک کے بانی ملا عمر مجاہد کے بیٹے محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ مخلوط حکومت کے نام پر غیر ملکی مداخلت کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

افغانستان کی فضائی حدود میں امریکی طیاروں کی موجودگی کے سوال پر افغان نائب وزیردفاع کا کہنا تھا کہ یہ فضائی حدود کی خلاف ورزی ہے۔ فضائی حدود پراب بھی امریکا کا قبضہ ہے۔پہلے بھی اس کی وضاحت کرچکا ہوں اور اب نہیں چاہتا کہ کشیدگی ہو اور دوسرے ممالک سے ہمارے تعلقات خراب ہوں۔

مولوی محمد یعقوب مجاہد نے مزید کہا کہ افغان فضائی حدود میں امریکی طیاروں کی پروازیں دوحا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی حکام کو یہ پروازیں روکنے کو کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بشمول ہمسایہ ممالک چاہتے ہیں کہ طالبان ایک ایسی حکومت بنائیں جو عوام کی نمائندگی کرے تاہم طالبان حکومت میں ہر قوم کے لوگ ہیں۔ اگر ہمیں وقت دیا گیا اور طالبان حکومت جاری رہی تو یقین ہے کہ حکومت میں تنوع آئے گا اور اہم عہدوں پر پیشہ ورانہ لوگوں کو تعینات کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...