Home انٹرٹینمٹ پیدائش کے 2 ماہ بعد حبا بخاری اور آریز کابیٹی کی آمد کا اعلان،نام بھی بتا دیا

پیدائش کے 2 ماہ بعد حبا بخاری اور آریز کابیٹی کی آمد کا اعلان،نام بھی بتا دیا

Share
Share

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز فنکار جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے بیٹی کی پیدائش کے 2 ماہ بعد خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس فنکار جوڑی نے مشترکہ پوسٹ شیئر کر کے ننھی پری کی آمد کے اعلان کے ساتھ ہی نام بھی بتا دیا اور تصویر بھی شیئر کر دی۔

انسٹا پوسٹ میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاتھوں میں ان کی بیٹی کے پاؤں کی جھلک بھی دکھائی دی۔

انہوں نے انسٹا پوسٹ میں جاتے سال کی خوبصورت یادوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے اور بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس سال نے ہماری زندگیوں کو اس خوبصورت انداز میں بدل دیا ہے، جسے الفاظ میں بیان کرنا میرے لیے واقعی ممکن نہیں۔ یہ آپ کا دوسرا مہینہ ہے۔

انہوں نے بیٹی کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ کی موجودگی محبت کی خالص ترین شکل ہے جسے ہم نے محسوس کیا۔ اللّٰہ کا شکر ہے کہ اُس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا۔ ہمارا چھوٹا فرشتہ۔

والدین بننے والی اس جوڑی نے اپنے مداحوں کو بیٹی کا نام بھی بتا دیا، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آپ ہماری زندگیوں میں روشنی لائی ہیں۔ ہم نے آپ کا نام عینور AYNUR رکھا ہے، جس کا مطلب ہے چاندنی۔

خیال رہے کہ آریز احمد اور حبا بخاری 2022ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ یہ ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد ہے۔

Share
Related Articles

کے پی اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری واپس لینے کی قرارداد منظور

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس...

سال 2025 تبدیلی کا سال ہے یا تو ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 2025...

بانی پی ٹی آئی نےڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو مسترد کردیا

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے ڈی جی آئی ایس پی...

وزیراعظم نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معاشی منصوبے اڑان پاکستان کا افتتاح...