Home sticky post 6 پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال بعد پیرس کیلئے پروازیں بحال ہو گئیں

پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال بعد پیرس کیلئے پروازیں بحال ہو گئیں

Share
Share

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال بعد پیرس کیلئے پروازیں بحال ہو گئیں۔وزیر ہوابازی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ماضی میں اسمبلی فلور وزیر ہوا بازی کے بیان سے بہت بڑی تباہی آئی آج ایک تاریخی دن ہے۔ آج سے پھر پیرس کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس کا آغاز ہو رہاہے۔

وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فرانس ایمبیسی سٹاف کے ہمراہ افتتاحی فیتہ کاٹا ، تقریب میں وزیر ہوابازی،سیکرٹری ایوی ایشن،ڈی جی سی اے اے شریک ہوئے، سی ای او پی آئی اے عامر حیات،ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہوابازی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پی آئی اے دنیا کی لیڈنگ ایئرلائن تھی، پی آئی اے نے بہت سی ایئرلائنز کو بنانے میں کردارادا کیا، پھر ہم دوسری ایئرلائنز کے محتاج ہوگئے،جو ہماری پروازلیکر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسمبلی فلور وزیر ہوا بازی کے بیان سے بہت بڑی تباہی آئی ، پورے ساڑھے 4سال ہمارے اوورسیز پاکستانی ڈائریکٹ یہاں نہیں آسکتے تھے، انہیں دبئی،دوحہ ، ابوظہبی یا کہیں اور سے فلائٹ لیکر پاکستان آنا پڑتا تھا،سفر بھی مہنگائی ہوگیا تھا،رقم بھی زیادہ دینی پڑتی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بیان نے اتنی بڑی تباہی کو جنم دیا، بہت بڑا المیہ ہے کہ یہاں اس طرح کے غلط فیصلوں پر احتساب نہیں ہوتا،آج ایک تاریخی دن ہے۔ آج سے پھر پیرس کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس کا آغاز ہو رہاہے۔

وزیر ہوابازی نے مزید کہا کہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ڈائریکٹ پرواز کو ممکن بنایا، آج ہم عالمی معیار پر پورا اترتے ہیں، آئندہ دنوں میں برطانیہ،یوایس اے کیلئے بھی پروازوں کا اجرا ء ہوگا، پی آئی اے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پیرس کیلئے پہلی ڈائریکٹ فلائٹ کی تمام نشستیں فروخت ہو گئیں، طیارے میں 323 مسافروں کی گنجائش تھی جو پوری ہے، پی آئی اے کی اگلے ہفتے کی پروازوں کی بھی تمام سیٹیں بک ہو گئیں۔

یاد رہے کہ 2020 میں پائلٹس کے لائسنس تنازع پر یورپی ممالک نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔

Share
Related Articles

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آپ بیتی لکھ دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی ائی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے...

فلائنگ کار نے اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی،کمپنی نے گاڑی کی قیمت بھی بتادی

کیلیفورنیا:مستقبل اور ٹریفک جام کی پریشانی کا حل سمجھی جانے والی سواری...

ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل...

انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارتی ترانہ بجنے پرمداحوں کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

لاہور:انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی...