Home کھیل بابر اعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان کپتانی کے لئے فیورٹ

بابر اعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان کپتانی کے لئے فیورٹ

Share
Share

لاہور: سٹار بلے باز بابر اعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پاکستان وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کے لئے فیورٹ امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال فارمیٹ میں محمد رضوان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام محمد رضوان کے نام پر متفق ہیں، کئی سابق کرکٹرز پہلے ہی متعدد بار محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی دینے کے متعلق بات کر چکے ہیں۔

سٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا قوی امکان ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کپتانی سے متعلق تمام اختیارات سلیکشن کمیٹی کے سپرد کر دیئے ہیں، کپتانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی، وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران اس حوالے سے جلد فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

بابر اعظم نے اس سے قبل بھی آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا، بعدازاں رواں سال مارچ میں بابر اعظم کو دوبارہ وائٹ بال ٹیم کی کپتانی دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت سٹار بلے باز شان مسعود کے پاس ہے۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...