Home سیاست جیل سے رہائی ملنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے والے 27 کارکن گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

جیل سے رہائی ملنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے والے 27 کارکن گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

Share
Share

لاہور: لاہور پولیس نے رہائی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے والے 27 کارکنوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

پنجاب کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کارکن جیلوں سے رہائی کے بعد چیئرمین سے ملنے زمان پارک پہنچے تھے۔

کارکنوں کا تعلق ضلع قصور، لاہور، گوجرانوالا اور سرگودھا سے ہے، کارکن ملاقات کے بعد واپس جانے لگے تو مختلف علاقوں میں لگے ناکوں پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

گرفتار کارکنوں کی فہرست کے مطابق گرفتار کارکنوں میں زیادہ تر کا تعلق ضلع قصور، لاہور، گوجرانوالا اور سرگودھا سے ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنوں کو ابھی تک کسی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں لاہور ہائی کورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام افراد کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...