Home کھیل افغانستان کو شکست، قومی ٹیم کی انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی

افغانستان کو شکست، قومی ٹیم کی انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی

Share
Share

دبئی: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے افغانستان کو آخری گروپ میچ میں 83 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

دبئی میں جاری انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 اوورز میں 303 رنز بنا کر پویلین لوٹی، اوپنرز شاہزیب خان 79 اور شمائل حسین نے 75 رنز بنائے جبکہ ریاض اللہ 73 رنز کے ساتھ تیسرے نمایاں بلے باز رہے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں اذان اویس 20، طیب عارف 6، عرفات منہاس 4 اور سعد بیگ، عامر حسن 8، 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خبیب خلیل 3 کر سکے، عبید شاہ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد ذیشان بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین چل دیے۔

جوابی اننگز میں پاکستانی باؤلرز کے سامنے افغانستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، پوری افغان ٹیم 49ویں اوور میں 220 رنز کے مجموعی سکور پر آل آؤٹ ہوگئی، نعمان شاہ 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ وفی اللہ اور فریدون نے 32، 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور طیب عارف نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ خبیب خلیل نے 2، عامر حسین اور شمائل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر شمائل حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ اے میں مسلسل 3 کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے اب تک ناقابل شکست رہی ہے اور ٹاپ پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...