Home Uncategorized اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر کا بیان سامنے آگیا

اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر کا بیان سامنے آگیا

Share
Share

امریکی صدر جوبائیڈن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد اب فریقین کے درمیان جنگ رک جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیں نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے وعدوں کے عین مطابق ایران کے صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ایران میں ایٹمی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔ یہ ایک مثبت اشارہ ہے اور امید ہے اس کے بعد کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم ہوجائے گی۔

اس سے قبل امریکی وزیر دفاع آسٹن کہہ چکے ہیں اب ایران کو اسرائیلی حملے کے جوابی حملے پر ردعمل دینے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ خطے میں جنگ کا خاتمہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایران کے 200 میزائل سے حملے کے جواب میں گزشتہ روز پاسداران انقلاب کے ملٹری پوائنٹس کو نشانہ بنایا جس میں 4 ایرانی فوجی جاں بحق ہوگئے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...