لاہور:پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بعد ان کی بہن علشبہ کی منگنی بھی ٹوٹ گئی۔ان کے منگیتر نے رشتہ ختم کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
جنت مرزا کی بہن اور مشہور ٹک ٹاکرعلشبہ انجم کی منگنی عفان ملک سے خوب دھوم دھام سے ہوئی تاہم اب ان کے منگیتر نے رشتہ ختم کرنے کی تصدیق کر دی ہے، اس سلسلے میں علشبہ اور عفان ملک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دیں۔
دونوں ٹک ٹاکرز نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کیا تو فینز میں بے چینی بڑھنے لگی، عفان ملک کی ایک پوسٹ پر ایک مداح نے پوچھا کہ کیا آپ دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے؟، جس کے جواب میں عفان ملک نے منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کر دی۔