Home نیوز پاکستان نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پھر طلب کرلیا

نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پھر طلب کرلیا

Share
Share

لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ایک بار پھر طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سردار عثمان بزدار کو 31 جولائی دن 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نیب تحقیقات میں مسلسل 15 پیشیوں سے غیر حاضر ہیں۔

گزشتہ طلبی پر عثمان بزدار کے وکیل نے نیب کو بتایا تھا کہ عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش نہیں ہوسکتے، نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل سے جواب وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف نیب میں اثاثہ جات سمیت تقرر و تبادلوں کا کیس چل رہا ہے، سابق وزیراعلیٰ پر من پسند ٹھیکوں سمیت پنجاب سے گندم بیرون ملک بھجوانے کا کیس بھی زیر تفتیش ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...